• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھرتے فنکاروں کوبین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا اعلان

 ابھرتے فنکاروں کوبین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا اعلان
پاکستان کی معروف خوبرو ماڈل امبر ایوب

وکی انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وقار چشتی اور پاکستان کی معروف خوبرو ماڈل امبر ایوب جو وکی انٹرٹینمنٹ کی صدر بھی ہیں، انہوں نے وکی انٹر ٹینمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے امریکہ بھر میں پاکستان کے باصلاحیت نوجوان فنکاروں کو متعارف کرانے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈیلس میں اپنی رہائشگاہ پر جنگ، جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماڈل امبر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے وقار چشتی کے ہمراہ اس مشن کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی ابھرتی ہوئی ماڈلز، فنکاروں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا ہے تاکہ پاکستانی فنکاروں کی مدد کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں پاکستان کے نئے نوجوان فنکاروں اور ماڈلز کی حوصلہ افزائی کی جا ئے جس کے لیے انہوں نے ایک جامع پروگرام مرتب دیا ہے، جس کے تحت امریکہ کے مختلف شہرو ں میں فیشن شو اور تفریحی کنسرٹ منعقدکیے جائیں، جہا ں پاکستان کا کلچر اور پاکستانی مصنوعات کو بھی متعارف کرایا جائے اس سلسلے میں مختلف بڑے شہروں میں ایونٹ منعقدہ کرنے والے آرگنائزروں سے بات چیت جاری ہے۔

 ابھرتے فنکاروں کوبین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا اعلان
وکی انٹرٹینمنٹ کے سی ای او وقار چشتی

انہوں نے کہا کہ گو کہ کئی کمپنیاں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کراتی ہیں جس کے لیے بازاروں کا انعقاد کیا جاتا ہے، تاہم تفریح اور ان کی مصنوعات کی نمائش کے لیے ہم پاکستان سے ایسے باصلاحیت نوجوان ماڈل اور فنکاروں کو یہاں لے کر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کو ماضی میں ایسے مواقع میسر نہ ہو سکے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف ڈئزائنروں سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

امبر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان نسل میں انتہائی خداداد صلاحیتیں ہیں جس کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے،ماڈلنگ کے شعبہ کو انہوں نے عرصہ دراز سے خیبر آباد کر دیا ہے لیکن اس شعبہ کی یادیں ان کے لئےسرمایہ ہیں، اس لیے وہ اب نئی نسل کے لیے کچھ کام کرنا چاہتی ہیںجس سے ان کو فائد حاصل ہو۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ میں پروڈکشن کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے اور پاکستانی ٹیلی ویژن کے کئی سابقہ پروڈیوسرز اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین