• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کا بیان تاریخی حقائق کے منافی ہے، سینٹر رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک امریکی ٹی وی کو دیا گیا انٹرویو تاریخی حقائق کے منافی ہےامریکی صدر کی ایک خود مختار ملک کے حوالے سے زبان جارحانہ ہےپاکستان امریکہ کی کلائینٹ ریاست نہیں ہے۔

انھوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکی صدر بھول رہے ہیں کہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے منافی امریکہ کو بڈا بیر، اور شمسی ائیر بیس دئیے گئے،امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی جانیں گئیں۔

امریکہ نے پاکستان میں غیر قانونی ڈرون حملوں میں لوگوں کو مارا امریکہ کےافغانستان میں اسپانسرڈ جہاد میں ہم سے مدد لی گئی ، امریکہ نے جنگی اخراجات کی مالی معاونت کے لیے پاک افغان سرحد پر منشیات کی صنعت قائم کی ، اورپاکستان میں منشیات اور اسلحہ کا کلچر متعارف کراکرپورے پاکستانی معاشرے کو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھادیا۔

چین اور ایران کو محدود کرنے اور بھارت کو خطہ کا پولیس مین بنانے پر پاکستان نے انکار کیا جس سے امریکہ پریشان ہے، پاکستانی قوم امریکہ سے اتحاد کی وجہ سے معاشی اور سیاسی عدم استحکام کی قیمت اب تک ادا کر رہی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو پہلے استعمال کیا اور اپنے قومی سلامتی کے معاملات کے تحفظ کے لئے اب بھارت کو بانہیں ڈال رہا ہے، امریکی صدر پاکستان کے حوالے سے ایسی زبان استعمال کرنے سے باز رہیں، پاکستان امریکہ کی کالونی ہے ناہی اس کی ریاست کا حصہ بلکہ پاکستان ایک آزاد خودمختار ملک ہے۔

تازہ ترین