• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات کا صحافی میاں محمد صدیق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے سینئر سب ایڈیٹر میاں محمد صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے شعبہ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لوا حقین کو صبر جمیل عطا کرے۔دریں اثناء صوبائی وزیر اطلاعات میرظہو ر احمد بلیدی نے میاں محمد صدیق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور لوا حقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
تازہ ترین