• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپین:عمارت سمندری لہروں کی لپیٹ میں آگئی


  سپین عمارت سمندری لہروں کی لپیٹ میں آگئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوں تو سمندر کی تند و تیز لہریں دور سے دیکھنے میں بہت بھلی لگتی ہیں لیکن یہی طوفانی لہریں ہر شے کو اپنی لپیٹ میں بھی لے لیتی ہیں کچھ ایسے ہی مناظر اسپین کے سمندر پر اس وقت دیکھے گئے جب قریبی عمارت دیوہیکل لہرکی زد میں آگئی ، سپین کے جزیرے Tenerife میں سمندر کے قریب عمارت کی تیسری منزل تک اچانک طوفانی لہر اٹھی اور عمارت کی بالکونیں سمندری لہر کی لپیٹ میں آکر پانی میں بہہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق تند و تیز دیوہیکل لہر کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حالیہ طوفان کے پیش نظر انتظامیہ نے ساحل سمندر کے دو بلاک پر بنے 65اپارٹمنٹس خالی کروالئے ہیں۔

تازہ ترین