• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونیوالی 14سالہ طالبہ 4 دن بعد مردہ حالت میں برآمد

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست کرناٹک کے چندرادرونا پہاڑی سلسلے میں ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونے والی کیرالہ کی 14 سالہ طالبہ سری نندا کی لاش 4 دن بعد گہری کھائی سے برآمد کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نندا دسویں جماعت کی طالبہ تھی، اپنے تقریباً 40 رشتے داروں کے ساتھ خاندانی سیاحت پر کرناٹک آئی ہوئی تھی۔

سری نندا کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ سب مل کر 7 اپریل کو چندرادرونا پہاڑی علاقے میں ہائیکنگ کے لیے گئے تھے، شام تقریباً 6 بجے اندھیرا ہونے کے بعد ان کی بیٹی سری نندا اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔

ابتدائی تلاش میں کامیابی نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دشوار گزار علاقوں میں رسیوں، ڈرونز اور تھرمل کیمروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا، مسلسل 4 دن کی تلاش کے بعد نندا کی لاش تقریباً 1500 فٹ نیچے ایک وادی سے ملی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری نندا کے اہلِ خانہ نے اغواء کا شبہ ظاہر کیا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے مزید تفتیش کے لیے والدین کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید