بھارتی حیدرآباد میں ایک 24 سالہ خاتون نے اپنے منگیتر کی جانب سے زبردستی ایچ آئی وی سے متاثرہ خون کا انجیکشن لگانے پر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ 11 مارچ کو پیش آیا تھا جب ملزم منوہر نے اپنی منگیتر کی جانب سے شادی سے انکار کرنے پر اس کے گھر جا کر زبردستی اپنا ایچ آئی وی سے متاثرہ خون انجیکٹ کر دیا، ملزم اور لڑکی آپس میں رشتے دار بھی ہیں۔
لڑکی کے والدین نے گزشتہ سال ستمبر میں ملزم کے خون کا ٹیسٹ کروایا تھا جس میں وہ ایچ آئی وی پازیٹو نکلا، جس کے بعد لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے تقریباً 1 ماہ بعد خاتون نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
اہلِ خانہ اسے فوری طور پر سرکاری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون شدید ذہنی دباؤ، خوف اور سماجی دباؤ کا شکار تھی۔
دوسری جانب واقعے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔