امریکی شہر شکاگو مرسی اسپتال کے قریب ایک شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک پولیس اہل کار سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو بھی گولی مار دی گئی جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیںجبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔ اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرالیا گیا، ایمرجنسی میڈیکل سروس کا اعلان، 15 ایمبولینسیں موقع پر موجود ہیں۔