• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بیوقوف، اربوں ڈالر لیکر کچھ نہ دینا اب نہیں چلے گا،ٹرمپ

واشنگٹن /کراچی (جنگ نیوز / نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیخلاف مزید زہر اگلنا شروع کردیا ہے اور سوشل میڈیا پیغامات میں پاکستان کی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بیوقوف ہیں، اربوں ڈالر لیکر جواب میں کچھ نہ دینے کا معاملہ اب نہیں چلے گا، ہمیں اسامہ کو بہت پہلے پکڑ لینا چاہئے تھا، صدر کلنٹن اس معاملے میں چوک گئے، پاکستان نےہمارے پیسے لیکر بھی امریکا کیلئے کچھ نہیں کیا، بن لادن ایک بڑی مثال ہے اور اب افغانستان دوسری نظیر بن رہا ہے، پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے، پاکستان بھی ایسے ممالک میں سے ایک ہے جو امریکا سے پیسے لیتا ہے لیکن بدلے میں کچھ کرتا نہیں، اب سلسلہ ختم۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان ٹویٹر پر آمنے سامنے آگئے، ٹرمپ نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں ایک بار پھر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتےہوئےکہاکہ پاکستانی بیوقوف ہیں، اربوں ڈالر لیکر جواب میں کچھ نہ دینے کا معاملہ اب نہیں چلے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں کہا کہ امریکا کو اسامہ بن لادن کو بہت پہلے ہی پکڑ لینا چاہئےتھا، نائن الیون حملے سے پہلے ہی میں نے اپنی کتاب میں اسامہ کی نشاندہی کردی تھی، صدر بل کلنٹن اسامہ بن لادن کے معاملے میں چوک گئے۔ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ʼہم نے اربوں ڈالر دیے لیکن پاکستان نے کبھی نہیں بتایا کہ اسامہ وہاں ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ ʼاب مزید اربوں ڈالر پاکستان کو نہیں دیں گے، پاکستان نے ہمارے پیسے لے کر بھی ہمارے لئےکچھ نہیں کیا، اسامہ بن لادن اسکی بڑی مثال ہے جبکہ افغانستان دوسری مثال ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ ʼپاکستان بھی ایسے ممالک میں سے ایک تھا جو امریکا سے پیسے لیتے تھے لیکن بدلے میں انہوں نے کچھ نہیں دیا۔

تازہ ترین