• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کو 8 کروڑ روپے اور 2 کروڑ الگ سے جرمانہ کرکے مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم

لاہور(آئی این پی،جنگ نیوز ) سپریم کورٹ نے سیمنٹ فیکٹریوں کے زمین سے پانی نکالنے پر پابندی عائد کر تے ہوئے ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کو 8 کروڑ روپے اور 2 کروڑ الگ سے جرمانہ کرکے مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیا اور از خود نوٹس نمٹا دیا ۔پیر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کٹاس راج کی زمین سے پانی نکالنے پر سیمنٹ فیکٹر یو ں کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر زمین سے پانی نکالنے سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں کہا گیا کہ ڈی جی سیمنٹ نے ٹیوب ویل سے زمین سے پانی نکالا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹر یو ں کا پانی بند کررہے ہیں، فیکٹری والے کہتے ہیں کہ ہم نے پانی بارش سے جمع کیا، فیکٹری والے جھوٹ بولتے ہیں۔

تازہ ترین