• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کا م شروع،کمشنر کا دورہ اور معائنہ

کراچی (این این آئی) کراچی انتظامیہ نے کراچی سر کلر ریلوے کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کر دئے ہیں ۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز اورسرکلر ریلوے حکام کے ہمراہ ریلوے ٹریک کادورہ کیا اورریلوے ٹریکس اور ریلوے اسٹیشنز پر صفائی اور پلیٹ فارم اور بکنگ دفاتر کی صورتحال دیکھی۔ انھوں نے ریلوے ٹریکس اور رائٹ آف وے پر تجاوزات کا معائنہ بھی کیا ۔ انھو ں نے ریلوے حکام کو ریلوے ٹریکس کی بحالی، اسٹیشنوں پر صفائی اور مرمت کا کام فوری شروع کر نے کی ہدایت کی انھوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنوں پر ہر اسٹیشن کا نام واضح اور خوبصورت طریقہ سے لکھا جائے بکنگ آفس اور پلیٹ فار م پر رنگ و روغن کیا جائے۔
تازہ ترین