• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون شریف :کاراورمنی ٹرک میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

سیہون شریف ( نامہ نگار ) لکی اورآمری کے درمیان کار اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم میں چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر لکی شاہ صدر اور آمری کے درمیان حیدرآباد سے سیہون شریف آنے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتارمزدا کا تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں کار اورمنی ٹرک کےدونوں ڈرائیور بشیر احمداور عبدالحمید موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مسمات کوثر پروین اور عبدالجبار لاکھو زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ گئےجب کہ ایک مزید زخمی غلام یاسین چنہ کو سیہون شریف کی سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ میں داخل کردیاگیا ہے ہلاک ہونے والوں میں مسمات کوثر پرو ین عبدالجبارکا تعلق سیہون شریف مزداکے ڈرا ئیور عبدا لحمید کا ٹنڈو آدم بشیر احمد عمرانی کا بھان سیدآباد سے بتایا جارہاہے دوسری طرف سیہون شریف کے شیخ محلہ میں حادثے میں ہلاک ہونےوالوں کی لاشیں پہنچیں تو ماحول سوگوار ہوگیا ۔
تازہ ترین