• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی



امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

امریکی شہر شکاگو میں واقع مرسی اسپتال Mercy Hospital کے قریب ایک شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار سمیت کئی افراد کو زخمی کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس اہل کار سمیت کئی افراد زخمی ہیں، تاہم ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

حملہ آور 32 سالہ شخص بتا یا جا تا ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کشی کی ہے۔

جنوبی شکاگو میں مرسی اسپتال کےقریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد اسپتال کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔

ادھر امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈینور میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین