لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹ کر لاوا اگلنے لگا جس کی وجہ سے اس علاقے میں رہنے والے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوئٹے مالا سٹی سے 30 کلومیٹر جنوب میں واقع فیوگو میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ، لاوا اور گیس کا اخراج جاری ہے۔
علاقعے میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر تے ہوئے 4 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔
اس علاقےمیں رواں سال آتش فشاں پھٹنے کا یہ پانچواں واقعہ ہے، جون میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک اور 235لاپتہ ہو گئے تھے۔