• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجاہد کامران کیخلاف کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

لاہور میں نیب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت 4اساتذہ کے خلاف کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر دی۔

نیب عدالت لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈاکٹر لیاقت، امین اظہر اور کامران عابد کو نیب کا ریفرنس پیش ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اُنہیں اور ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید 2 اساتذہ کے ریمانڈ میں 5دسمبر تک توسیع کردی۔

تازہ ترین