• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اتنا خوبصورت بنائینگےکہ دنیا دیکھنے آئے گی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو اتنا خوبصورت بنائیں گے کہ پوری دنیا سے لوگ دیکھنے آئیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےمیئر کراچی وسیم اختر کو فون کر کے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ ایمپریس مارکیٹ کی بحالی کے کام میں ہیریٹیج کے ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ اصل شکل میں بحال ہوسکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی تمام پرانی عمارتوں کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا،یہ ہم سب کا شہر ہے اور ہم سب کو مل کر اسے خوبصورت بنانا ہے۔

تازہ ترین