• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کراچی میں جائز املاک کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے‘‘


پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جائز املاک کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا یو ٹرن والا بیان سمجھ سے بالا تر ہے،حق پر ڈٹ جانے کا حکم تو ہمارا مذہب دیتا ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے اپیل کی کہ چیف جسٹس صاحب نے بہت سے لوگوں کو معاف کیا ہے، فیصل رضا آبادی کو بھی معاف کر دیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے 5 فیصد آڈٹ کے بغیر مردم شماری کے نتائج کو مان لیا ہے، ہم ان نتائج اور مردم شماری کو نہیں مانتے، یہ سندھ کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے کراچی میں تجاوزات کے خلاف ہیں، آپریشن جاری ہے لیکن متاثرین کو متبادل بھی فوری دیا جائے ۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ کے فور کے منصوبے سے کراچی والوں کو پانی نہیں ملے گا۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے پچھلے دنوں سب لوگوں کو معاف کیا ہے، یہ ان کا بڑا پن ہے، چیف جسٹس صاحب سے درخواست کروں گا کہ فیصل رضا آبادی کو بھی معاف کر دیں۔

تازہ ترین