• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کین، ڈین اور حماد کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹارگیرین یونائیٹڈ نے لیژر لیگس فٹ بال میں یونائیٹڈکی فری اسٹائلر کے خلافصفر کے مقابلے میں سات گول سے کامیابی حاصل کرلی۔

ورلڈ گروپ کے زیراہتمام لیگ کے مقابلے کراچی اور حیدرآباد میں بیک وقت جاری ہیں۔ کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر 13ویں راؤنڈ میں ٹارگیرین یونائیٹڈ نے فری اسٹائیلر ایف سی کو باآسانی 7-0سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ کین، ڈین اور حماد نے 2,2 جبکہ میکائل نے ایک گول کیا۔

فٹبال یونائیٹڈ نے جوگا بونیٹو کو 2-1سے زیر کرکے اہم کامیابی حاصل کی۔اسد احسن نے فاتح ٹیم کیلئے دونوں گول اسکور کیے۔کلر ایف سی حریف عربین ایف سی کو 6-0کی شکست دی۔ عواب نور نے 2جبکہ سمیر، معاز، یوسف اور خباب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔گلوری ڈیز کو کارساز ایف سی پر 2-0کی سبقت حاصل ہوئی۔محمد بلال اور فردین ایف سی نے ونر ٹیم کیلئے ایک ایک گول اسکور کیا۔

حیدرآباد واپڈا گرائؤنڈ پر ہونے والے تیسرے رائؤنڈ میں رائل ایف سی نے ایونجرز ایف سی کو 2-0سے قابو کیا۔ عبدل سمیع اور وجاہت نے فاتح ٹیم کیلئے ایک ایک گول بنایا۔ماروک ایف سی کو عمیر میمن کے گول کی بدولت ایف سی چمپئن پر 1-0کی سبقت حاصل ہوئی۔ریئل اسٹرائیکر اور ٹائی ٹن ایف سی کی ٹیمیں 0-0کی برابری کے بعد گرائؤنڈ سے باہر آئیں۔ تھنڈر بولٹس نے فنشرز کے خلاف 2-0کی کامیابی اپنے نام کی۔

طحہ او ارسلان فاتح ٹیم کے اسکورر تھے۔ تیسرے رائؤنڈ کے اختتام پر رائیل ایف سی 6پوائنٹس کے ساتھ ناقابل شکست اور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ تھنڈر ایف سی کی 5پوائنٹس کے ہمراہ دوسری، ٹائی ٹن ایف سی کی 4پوائنٹس کے ساتھ تیسری ، ماروک ایف سی ، رئیل اسٹرائیکرز اور فنشرز ایف سی کی 3,3پوائنٹس بنا کر گول اوسط پر بالترتیب چوتھی ، پانچویں اور چھٹی پوزیشن ہے۔ ایف سی چمپئن ایک پوائنٹ کے ہمراہ ساتویں جبکہ ایونجرز ایف سی نے ہنوز اپنا کھاتہ نہیں کھولا اور آخری پوزیشن پر ہے۔چوتھا راؤنڈ25نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین