• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلوسوں کے روٹس پرتجاوزات کی بھرمار،شکایات دور کر نے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) عید میلاد کے جلوس روٹس تجاوزات کے نرغے میں آگئے ،ایم ڈی اے، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل نہیں دی گئیں۔ایم ڈی واسا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ گٹروں پرڈھکن کے حوالے سے زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں واسا کے کسی بھی مین ہو ل پرکور نہ ہونے کی شکایت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار مختلف یو نین کو نسلوں کے چیئرمینوں پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے تمام سیوریج افسران کو جشن میلاالنبی ؐکے جلوس روٹس کا معائنہ کر نے اور واسا سے متعلق شکایات دور کر کے روٹس کو کلیئر کر نے کا بھی حکم دیا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے عید میلادالنبی ؐکے موقع پر آج بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاورکنٹرول سنٹر کو الرٹ کردیاہے ، جلوسوں کی گزرگاہوں سے راستے کلیئر کردئیے گئے ہیں اور روٹس پر میپکو لائن سٹاف کی ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ رہیں گی۔
تازہ ترین