لندن (ٹی وی رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف کی فراہمی کا یکساں نظام ہے، کوئی سلیکٹو نظام نہیں۔ وہ لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلی ڈیوٹی عدلیہ میں اصلاحات کے بارے میں ہے اور جو ہوم ورک کیا ہے وہ کر کے دے کر جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ میں بہت سےمعاملات میں تاخیرکوکنٹرول کرنےکےمثبت اقدامات کیےہیں اور عدلیہ میں اصلاحات کے نتائج بہت جلد سامنے آئیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سول مقدمات کیلیےدنیا میں رائج اے ڈی آر نظام ہمیں اپناناپڑےگا جس کے نتیجے میں عدالتوں پر لوڈ کم ہوگا۔