• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد ،فیکٹری میں آتشزدگی سے چھت گر گئی

فیصل آباد میں گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی، ریسکیو کی 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے ،آگ کی شدت سے فیکٹری گودام کی چھت گر گئی۔

ریسکیو کے مطابق چھوٹا مانانوالہ بھاگے والا روڈ پر واقع گتہ فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے ملحقہ گودام بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ کی شدت سے گوداموں کی چھتیں زمین بوس ہوگئیں ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 6 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

تازہ ترین