• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے اور رجنی کانت کی'2.0' ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ کلب میں شامل

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کماراور سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی آنے والی سائنس اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’2.0‘‘ کی ریلیز میں صرف 8دن باقی ہیں اور مداحوں کو فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلم کی 120 کروڑ روپے کی ایڈوانس(پیشگی) بکنگ ہوچکی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ تجزیہ نگار رمیش بالا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے تامل سینما کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی فلم کی ایڈوانس بکنگ 100 کروڑ سے بھی آگے نکل چکی ہے جبکہ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فلم 2.0 ریلیز کے پہلے روز امیتابھ بچن اور عامر خان کی فلم’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے پہلے روز کے بزنس 52 کروڑ کا بھی ریکارڈ توڑ دے گی۔

فلم ’’2.0‘‘ میں اکشے کمارایک یا 2 نہیں بلکہ 12 مختلف اقسام کے روپ دھاریں گے جس میں خوفناک اور سائنس دان کا روپ بھی شامل ہے جب کہ فلم میں رجنی کانت بھی 5 الگ انداز میں نظر آئیں گے اور اس طرح یہ دونوں اداکاروں کی کئی روپ بدلنے والی یہ پہلی فلم ہے جو 29نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ واضح رہے کہ 543 کروڑ کے میگا بجٹ سے بننے والی فلم2.0 نا صرف بھارت کہ بلکہ دنیا بھر کی 10 میگا بجٹ فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین