درجنوں کھلاڑیوں کا فٹ بال کے ذریعے فری اسٹائل کرتب کا شانداز مظاہرہ،دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے جس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو مختلف انداز میں اس کھیل سے محبت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔اٹلی میں بھی ایسے ہی دیوانوں کیلئے فری اسٹائل فٹ بال چیمپئن شپ 2018کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں درجنوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ایونٹ کے دوران ماہر کھلاڑیوں نے کہیں فٹ بال کو اپنی انگلیوں اور ٹانگوں پر نچایا اور کہیں اپنے سر پر گھمانے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اس کھلاڑی کی مہارت کی داد دیئے بنا نہ رہے۔