سکھر(بیورو رپورٹ) شیخ برادری کے افراد نے زمین پر قبضے کی کوشش کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ اس موقع پرمسمات وزیراں، مسمات لطیفاں ودیگر نے بتایا کہ با اثر افراد ہماری زرعی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔