• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیمز کی تعمیر مانچسٹر میں ٹیلی تھون، دریائے سندھ پر بیسیوں ڈیم بنیں گے، کوئی رکاوٹ نہ بنے ، چیف جسٹس

لندن،مانچسٹر(نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر بیسیوں ڈیم بنیں گے ‘کوئی رکاوٹ بننے کا نہ سوچے ‘دریائے سندھ پرڈیمز بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا‘حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرے ‘میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں ‘ فلاح انسانیت ہی اولین مقصد ہے ۔وہ گزشتہ روزلندن میں فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے مانچسٹر میں گزشتہ روز منعقد ہونے والی جیو ٹی وی کی ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ ڈنر کے حوالے سے خاصی رونق رہی اور کمیونٹی کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ تمام ٹیبلز فروخت ہوجانے کے باعث لوگ شام تک ہال میں داخلے کے لیے ٹکٹیں حاصل کرنے کی تگ ودو میں مصرو ف نظر آئے۔ فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام وزیراعظم عمران خان کے ذاتی دوست اور اعزازی مشیر انیل مسرت سمیت20رکنی کمیٹی نے کیا تھا۔ منتظمین نے فنڈ ریزنگ تقریب میں ایک ملین پائونڈ سے زائد رقم جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا‘فنڈریزنگ ڈنر پر پاکستانیوں نے 3 لاکھ 85 ہزار پاؤنڈ کے عطیات دیئے اور مزید فنڈز دینے کا اعلان بھی کیا۔فنڈریزنگ ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثارکا کہناتھاکہ دریائے سندھ پر ہمیں پا کستا ن میں زیادہ ڈیمز بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا ‘ حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرے ‘کالا باغ ڈیم کے معاملے میں پتا چلا کہ صوبوں میں اتفاق نہیں ہے تو سوچا کہ چلو بھائیوں میں تفرقہ ڈالنا مناسب نہیں لیکن دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیوں نہیں بنے‘ اس سلسلے میں غفلت کس کی تھی آج پتا چل گیا‘کہتے ہیں دریائے سندھ پر ڈیم نہیں بننے دیں گے لیکن میں کہتا ہوں دریائے سندھ پر بیسیوں ڈیم بنیں گے‘کوئی یہ نہ سوچے کہ ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ بنے گا‘ پاکستان کی بقاءاور خوشحالی کا براہ راست تعلق ڈیموں کی تعمیر سے ہے ‘انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف انسانی فلاح کیلئے کام کروں گا۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہاکہ میں نے اپنے ملک میں بہت نا انصافی دیکھی ہے‘ لوگوں کو یتیموں اور بیواوؤں کا حق مارتے دیکھا ہے۔

تازہ ترین