• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے آئی ایم ایف مذاکرات سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا، رضا ربانی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا ،مشترکہ مفادات کونسل کو بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا، حکومتی اقدام شفافیت کے دعوے کوبے نقاب کرتی ہی جو قابل مذمت ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ ختم ہو گیا ۔ خبروں کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخ میں بیس فیصد اضافے کا کہا ، سی پیک قرضوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں اور این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کا کہا گیا ہے۔
تازہ ترین