• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج کسی بھی جگہ احتجاج نہیں

کراچی میں کسی بھی جگہ احتجاج نہیں ہو رہا، ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر میں سڑکیں معمول کے مطابق کھلی ہیں۔

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ شب کراچی میں نمائش چورنگی کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس اور رینجرز نے کریک ڈاؤن کیا۔

پولیس و رینجرز کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پہلے زبانی طور پر بات چیت کی گئی تاہم ان کے وہاں سے نہ جانے، پتھراؤ کرنے اور ٹائر جلائے جانے کے بعد پولیس نے آنس گیس شیلنگ کی۔

آنسو گیس شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے، جبکہ کچھ افراد کو پولیس نے حراست میں بھی لے لیا۔

کراچی کی نمائش چورنگی گزشتہ روز دھرنا مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد سے اب تک بدترین صورت حال کا منظر پیش کر رہی ہے، فضا میں آنسو گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے جبکہ دھرنا مظاہرین کا سامان ، چپلیں اور پتھر وغیرہ بھی کئی جگہ بکھرے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ایل کے سربراہ خادم حسین رضوی کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خادم رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر سرکاری مہمان خانے منتقل کیا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک لبیک مسلسل عوام کی جان و مال کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے خادم رضوی کی گرفتاری کی وجہ ٹی ایل پی کی جانب سے 25نومبر کی احتجاج کی کال واپس نہ لینے کو قرار دیا ہے۔

تازہ ترین