• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی سائیکل لئے اروناچل پردیش کی سڑکوں پر نکل پڑے ۔


یہ دلچسپ مناظر بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں دیکھے گئے جب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی الیکٹرک سائیکل کی سواری کے مزے لینے میں مصروف تھے اور بھرپور انداز میں شہر کی سیر کر رہے تھے جبکہ سلمان خان کے ساتھ اروناچل کے وزیر اعلیٰ اور یونین منسٹر بھی سائیکلنگ کر رہے تھے ۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اروناچل پردیش کے سیاحت کے سفیر ہیں۔


اسی سلسلے میں وہاں منعقد میچوکا فیسٹیول میں شرکت کرنے وہاں پہنچے ہیں ۔

واضح رہے سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم بھارتی کی تیاری میں مصروف ہیں جو 2019میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین