• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر :محمّد بشیر رزمیؔ

صفحات248:، قیمت400:روپے

ناشر :کانٹی نینٹل اسٹار پبلشرز، غزنی اسٹریٹ، اُردو بازار، لاہور

علّامہ محمّد بشیر رزمیؔ پاکستان کے صاحبِ بصیرت شاعر ہیں، جنہیں اُردو کے علاوہ عربی اور فارسی میں بھی درک حاصل ہے۔ اُن کا شمار علمِ عروض کے ماہرین میں ہوتا ہے۔ زیرِتبصرہ کتاب میں انہوں نے قرآنی آیات کے اُن حصّوں پر مصرعے لگائے ہیں، جو عروض کے مطابق شعری سانچے میں ڈھلے ہوئے ہیں۔یہ نازک کام بڑی احتیاط کا متقاضی ہے، جس کا انہوں نے بہ طورِ خاص خیال رکھا ہے۔ یہ کتاب اٹھارہ بحور اور 123اوزان پر مشتمل ہے۔ کتاب کے آخر میں ’’یااللہ‘‘ کا عروضی اختصاریہ بھی دیا گیا ہے۔ ممتاز محقّق اور شاعر، ڈاکٹر عزیز احسن کا ایک مبسوط مضمون بھی شامل ہے، جو رزمی صاحب کی زندگی اور شاعری کا بَھرپور احاطہ کرتا ہے۔ کتاب کی طباعت و اشاعت معیاری ہے۔

تازہ ترین