• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاپنگ کیلئے پیسے بچانامہنگا پڑ گیا


پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مختلف برانڈز کی جانب سے سیل لگی ہوئی ہے اور خواتین کوتو شاپنگ کے لیے سیل کا خاص طور پر انتظار ہوتا ہے تاکہ کم قیمت میں اشیاء خریدی جاسکیں لیکن ایک چینی طالبہ کو یہ شوق مہنگا پڑ گیا ۔

چین سے تعلق رکھنے والی ہانگ جیا نامی طالبہ نے 3 ہفتے تک لگاتار صرف نوڈلز کھائے تاکہ وہ ’فرائیڈے سیل‘ سے شاپنگ کرنے کے لیے پیسے جمع کرسکے اور یوں مسلسل نوڈلز کھانے سے خاتون اسپتال پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق جیانے 3 ہفتے تک نوڈلز کھا کر 749 یوان جمع کیے، جسے سیل میں استعمال کر کے وہ خریداری کرنا چاہتی تھیں لیکن نوڈلز کھانے سے اسکی صحت ایسی متاثر ہوئی کہ وہ اسپتال پہنچ گئیں اور سارے پیسے علاج پر خرچ ہوگئے۔

واضح رہے نوڈلزیوں تو پکانے میں آسان ہوتے ہیں ان سے پیٹ بھی بھر جاتا ہے اور مزید بھوک کی گنجائش بھی نہیں رہتی لیکن مسلسل نوڈلز ہی کھاتے رہنا مضر صحت بھی ثابت ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین