• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے کے راستے میں5ہزار مکانات گرانے کیلئےKMCکی مدد درکار،شیخ رشید

پشاور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لوگوں نے محکمہ ریلوے کو مفت کا مال سمجھا ہوا ہے کے ایم سی سے کہیں گے کہ جہاں بھی ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات ہیں ختم کر دیں ریلوے ان کیساتھ ہے ،کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک بنائیں گے،محکمہ کو کمیشن خوروں نے تباہ کیا، اب کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہوگا،گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 600 ملازمین فارغ کردئے جائیں گے، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ ریلوے کی زمینوں پر سے قبضہ ختم کرایا جائے،، کراچی میں 5سے 10ہزار گھر ریلوے کی زمین پر بنائے گئے ہیں، کے ایم سی سے کہیں گے ریلوے کی زمین سے تجاوزات ختم کریں، ریلوے کے ایم سی کے ساتھ ہے اس کی مدد ہمیں درکار ہے،،ریلوے اراضی پرقائم گھر گرانا میرے بس کی بات نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے،، نواز شریف اور آصف زرداری نے ملک کو بری طرح نوچا،،ہفتہ کے روز پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ ریلوے کی زمین پر قائم 10 سے 12 ہزار گھر گرانا میرے بس کی بات نہیں ہے تاہم تجاوزات کے خلاف کے ایم سی آپریشن کی حمایت کریں گے کراچی میں سیاست کی وجہ سے ریلوے کی زمینوں پر قبضہ ہوا ہےاُنہوں نے کہاکہ ریلوے پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا جو اس کی تباہی کا سبب بنا 16 سال سے 69 لوکو موٹوز خراب تھےاُن کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک بنائیں گے سفاری ٹرین چلائیں گےاس پر کام شروع کیا جائے گا اس کے علاوہ ہدایت کی ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر مزید1 ہزار اسٹال لگائے جائیں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 600 ملازمین کی ملازمتیں ختم کردی گئی ہیں ریلوے میں مزید ملازمتیں دے رہے ہیں جبکہ ریلوے میں اب کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہو گا اور چاہتے ہیں کہ ریلوے میں بھی نوجوان آگے آئیں اور میریٹ پر ان کو نوکریاں دی جائیں اُنہوں نے کہاکہ ہم رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں ریلوے اسپتالوں کو نجی تحویل میں دینے کی پیشکش کی ہے ۔
تازہ ترین