• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں شاہی بازار کے دلہن پراٹھے کی دھوم

حیدرآباد کے علاقے شاہی بازار میں ان دنوں دلہن پراٹھا کی بڑی دھوم مچی ہوئی ہے،شہری ہوں یا نئی نویلی دلہن یا پھر دولہےراجہ ، جب تک ناشتہ میں دلہن پراٹھا نہ ہو ناشتہ ناشتہ نہیں لگتا۔

صبح سویرے اس ہوٹل پر آپ کو شہریوں کا خاصا رش دیکھنے میں نظر آئے گا، حلوہ پوری کا ناشتہ اپنی جگہ لیکن اکثریت ،پراٹھا خریدنے والوں کی ہوتی ہے ۔

پراٹھاہوٹل میں مختلف اقسام کے پراٹھے دستیاب ہیںجنہیں کھانے پینے کی اشیاء ڈال کر کسی دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے۔

ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہلوگ یہاں سے دلہنوں کے لئے ناشتہ لینے آتے تھے ،اسی وجہ سے اس کا نام دلہن پراٹھا رکھ دیا گیا ۔

ماوا پراٹھا،ڈھائی سو روپے چکن پراٹھا ڈھائی سو روپے،چکن قیمہ پراٹھا دو سوروپے بکرے کا گوشت کا پراٹھ تین سو روپے،چالیس سال سے بنارہے ہیں جو کھانے میںلذیذ ہوتا ہے۔ْ

تازہ ترین