کراچی(اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن نیشنل بنک نےقومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کردیا اور پاکستان بورڈ کیخلاف گولز کی برسات کرتے ہوئے 0-9 سے پہلا میچ جیت لیا۔ داؤد احمد کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پنجاب کلر نے پی او ایف کو1-3 سےشکست سے دوچار کردیا۔ سوئی سدرن نے سندھ کو1-5سے واپڈا نے ریلویز کو1-2ے ہرایا۔قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ بدھ سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگئی۔ پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی عثمان انور نے افتتاح کیا، پہلے روز پنجاب کلر کےدائود احمد نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔پہلے روز کھیلے گئےمیچ میں دفاعی چیمپئن نیشنل بنک نے پاکستان بورڈ کےخلاف گولوں ک یکطرفہ مقابلے کے بعدپاکستان بورڈ کو0-9سے شکست سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کو کوئی کھلاڑی ہیٹ ٹرک نہ بناسکا،۔بلال قادر اور عامر علی نےدو، دو جبکہ علی رضا، اظفر یعقوب، ابوبکر، محمد دلبر اور محمد جنید نےایک ایک بار گیند کو جال میں پھینکا۔دوسرے میچ می پنجاب کلر نے پی او ایف کو1-3 سے شکست دی۔پنجاب کلر کے دائود احمد نے 6,28.56منٹ مین تین گول اسکور کرے چیمپئن شپ کی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی، اس میچ میں پی او ایف کی ٹیم 44,45منٹ میں ملنے والے دو پنالٹی کار نر سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، واحد گول امجد نے اسکور کیا۔سوئی سدرن گیس کو سندھ کے خلاف جیت کے لئے زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا،اور 1-5سے فتح اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے چوتھے منٹ میں حسن انور نے پنالٹی کارنر پر گول بناکر برتری کا آ غاز کیا،27ویں منٹ میں ذیشان بخاری نے دوسرا گول کیا، تیسرے کوارٹر میں سوئی گیس کے کھلاڑیوں نے تین فیلڈ گول بنائے، جس میں رانا سہیل نے31عدیل لطیف نے37اور کپتان محمد رضوان نے38ویں منٹ میں گول اسکور کئے،سندھ کے گول کیپر خلیل نے تین پنالٹی کارنر پر گول بچائے، سندھ کا واحد گول 59ویں منٹ میں انس نے اسکور کیا۔ایک اور میچ میں اداروں کی ٹیموں واپڈا ور ریلویز کی ٹیمیں زیادہ گول نہ بنا سکیں، واپڈا کی جانب سے 38اور48ویں منٹ میں محمد متین اور سہیل انجم نے گول بنائے۔ پاکستان ریلویز کا واحد گول 49ویں منٹ میں محمد شہریار نے اسکور کیا، جمعرات کو چار میچ ہونگے۔