• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ کیلئے رائلٹی فنڈز پر اتفاق ہو چکا ہے، حمایت اللہ

پشاور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ کوہاٹ ڈویژن کو ملنے والی رائلٹی فنڈ ز کے استعمال کے طریقہ کار پالیسی پر حکومت اور کوہاٹ ڈویژن کے تینوں اضلاع کے منتخب نمائندے تقریباً متفق ہو گئے ہیں اور مذکورہ پالیسی کا اعلان بہت جلد کیا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں کوہاٹ ڈویژن کو رائلٹی کے مد میں ملنے والے فنڈز کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں کوہاٹ سے اراکین صوبائی اسمبلی امجد آفریدی ، ظفر اعظم ، میاں نثار ، شاہ فیصل ،ظہور شاکر ، ایم پی اے شکر درہ کے بھائی ، تحصیل ناظم لاچی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش ، فنانس سیکرٹری شکیل قادر ، سیکرٹری توانائی سلیم خان اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔حمایت اﷲ خان نے کہا کہ کوہاٹ ڈویژن کو ملنے والے رائلٹی فنڈز کے اضافے پر غور کیا جائے گا تاکہ صوبے اور کوہاٹ ڈویژن کے مسائل جلد از جلد حل ہو سکیں ۔
تازہ ترین