صوبائی دارالحکومت وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشر علاقوں میں جاری خشک موسم کی صورت حال برقرار ہے، آج صوبے کا سرد ترین مقام کون سا شہر ہے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں خشک موسم کی صورت حال برقرار ہے، ادھر بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم خشک ہے۔
قلات میں موسم شدید سرد اور خشک ہے جہاں کم سےکم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ژوب اور دالبندین میں درجہ حرارت 5، پبجگور اور بارکھان میں9، سبی میں 10، خضدار میں 11، گوادر میں 15 اور لسبیلہ میں16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کی صورت حال برقرار رہنے کا امکان ہے۔