• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال سے اسٹنٹ دکھانے والا سبزی فروش سوشل میڈیا پرمقبول


فٹ بال اسٹارز رونالڈو، میسی اور نیمارکے چرچے تو آپ نے سُنے ہی ہونگے لیکن اب ذراسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش سرفراز صاحب سے بھی مل لیجیے جوکسی صورت ان اسٹارز سے کم نہیں، فٹ با ل سے حیرت انگیزکر تب دکھا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سیالکوٹ میں استاد بھنڈی کے نام سے مشہور یہ صاحب جب اپنے کرتب دکھا ناشروع کر تے ہیں تو دیکھنے والے حیران ہی رہ جاتے ہیں۔

پیر وں کی پھر تی اور کمال کے توازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے استاد بھنڈی فٹ با ل کو اپنے اشاروں پر ایسے نچا تے ہیں کہ دیکھنے والوں کو بغیرٹکٹ کا یہ شو دیکھ کر مزا ہی آ جا تا ہے جن کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہی ہے۔

تازہ ترین