لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قطری شہزادوں کو پاکستان میں تلور کے شکار کی اجازت دینے کیخلاف درخواست پر ڈ پٹی کمشنر بھکر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ، جسٹس شمس محمود مرزا نے بھکر کے رہائشی سعید احمد کی درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار ر پابندی عائد کر رکھی ہے اور معاملہ عدالت میں زیر سماعت بھی ہے۔