• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ورلڈ کپ ہاکی، پاکستانی کھلاڑیوں کا امتحان خاصا مشکل

ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کل سے بھارت کے شہر بھونشور میں شروع ہوگا، قومی کھلاڑیوں کو اس ایونٹ میں کڑے امتحان کا سامنا ہوگا،مقابلے16دسمبر تک جاری رہے گے، پاکستانی ٹیم پول ڈی میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا جیسی مضبوط ٹیموں سے مقابلہ کرے گی، پاکستان ٹیم کو سب سے زیادہ چار مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ہالینڈ تین مرتبہ اور جرمنی کی ٹیم دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکی ہے،قومی کھلاڑیوں کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے

 جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر اس بڑے مقابلے کے لئے تیار نظر نہیں آتے ہیں، تاہم نئے ہیڈ کوچ توقیر ڈار پر امید ہیں کہ قومی کھلاڑی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے، ایونٹ میں 16 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی ٭رسہ کشی کا کھیل پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے، سندھ میں بھی اس کھیل کی تنظیم بڑی جانفشانی سے اس کھیل کے کئی ایونٹس منعقد کررہی ہے ، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین مقابلے سے بھی کئی باصلاحیت اچھی کھلاری سامنے آئی ہیں،پچھلے ہفتے میر پور خاص میں کھیلی گئی تیسری آل سندھ خواتین انٹر ڈویژنل ر سہ کشی چیمپئن دفاعی چیمپئن کراچی نے بے نظیر آبادکو شکست دے کر جیت لی ، سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کراچی نے تیسری بار یہ ایونٹ جیتا ہے،مرزا مسعود بیگ اور سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کیے ٭ پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو شکست دے کر قومی خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ جیت لی ، مہمان خصوصی سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی تھے ا س موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اسپورٹس بورڈ علی گل کرد،ڈائریکٹر اسپورٹس غفور بلوچ، فیڈریشن کے صدر حیدر لہڑی،سیکریٹری جنرل آصف عظیم، نائب صدر محمدذیشان مرچنٹ بھی موجود تھے ایونٹ میں آرمی نے پہلی پوزیشن ، واپڈا نے دوسری پنجاب نےتیسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب سافٹ بال ٹیم کی راحیلہ الیاس چیمپئین شپ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں٭ پاک فلیگ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جوہر آباد کرکٹ کلب نے پاک فلیگ کرکٹ کلب کو 82رنز سے شکست دے کر جیت لیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی ، سابق صدر کے سی سی اے تھے۔ مہمان خصوصی نے دوران خطاب کہا کہ الیکشن کے معاملات اپنی جگہ میں صرف اور صرف کرکٹ اور کرکٹرز کی خدمت کرکے سکون محسوس کرتا ہوں۔

میں عہدوں پر یقین نہیں رکھتاکیونکہ کرکٹ کی خدمت عہدے کے بغیر بھی کی جاسکتی ہے۔میری خواہش ہے کہ کراچی کی کرکٹ کو عروج حاصل ہو۔اس میں اگر میرا حصہ بھی شامل ہو جائے تو مجھے زیادہ خوشی ہوگی۔مجھے صدر کے سی سی اے کا عہدہ چھوڑے 15 ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔لیکن میرے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔آج بھی کراچی کے ساتوں زونز میں کسی بھی زون کو کرکٹ آرگنائز کرنے میں کسی بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہو تو میری خدمات حاضر ہیں۔

انہوں نے پاک فلیگ کرکٹ کلب کیلئے 50ہزار روپے کا اعلان بھی کیا،۔ اس موقع پر محمد توصیف صدیقی، اعظم خان، مظہر اعوان، افضل قریشی، سید منیر علی قادری، ریحان صدیقی، محمد نظام، عارف وحید، مسرت رضا، امجد علی، نصرت اﷲ، سید شاہد علی، شاہد اختر، طاہر علی، ڈاکٹر عارف حفیظ، شاہد نواب، صغیر احمد، ندیم خان، فرید الدین، راشد احمد، جاوید خان، احسان خان، عبداﷲ نیازی، وسیم علوی، مشتاق احمد، راشد علی، زبیر احمد،گل امین، طارق حفیظ، ذیشان شاہ، ناصر بیگ،ندیم بندھانی، نعیم پرویز و دیگر بھی مووجود تھے٭سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی جنرل باڈی کا سالانہ اجلاس کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں فیڈریشن کے صدر حیدرخان لہڑی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری جنرل آصف عظیم سمیت فیڈریشن کے نائب صدور،ایسوسی ایٹس سیکریٹریز اور ممبران نے شرکت کی جنرل باڈی اجلاس میں ہائوس نے گذشتہ اجلاس کی کاروائی ( منٹس آف دی میٹنگ) اکائونٹس اورآئندہ سال کے کیلنڈر کی منظوری دی جس میں غیر ملکی ٹورنامنٹس میں شرکت کے علاوہ قومی سطح پر ہونے والے ایونٹس بھی شامل ہیں اس موقع پربلوچستان سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نسیم خان نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی نئی چیئرپرسن کیلئے مسزتہمینہ آصف کانام تجویز کیا جسے تمام ممبران نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اجلاس میں اگلے سال15ویںقومی خواتین سافٹ بال چیمپئین شپ کی میزبانی لاہور جبکہ مردوں کی چیمپئن شپ ایبٹ آبادمیں کرانے اور ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کو صرف پلیئنگ رائٹس دینے کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین
تازہ ترین