• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں یکم دسمبر سے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ پہننے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدلات نے یکم دسمبر سے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد پر ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دےدی۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ نہ پہنے تو چالان ہوگا۔

سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر 2 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے ہیں۔

کیا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے سائیڈ مرر نہ لگانے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت جسٹس علی اکبر قریشی نے ٹریفک قوانین کی پابندی کرانے پر سی ٹی او کو شاباشی بھی دی ۔

سی ٹی او نے عدالت میں تجویز پیش کی کہ یکم دسمبر سے ٹریفک رولز پر من و عن عمل کرایا جائے گا۔

تازہ ترین