لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹہاؤس میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی، معاشی و اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب وفاق کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملک کو بحران سے نکانے کیلئے اپنا عملی اور بنیادی کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جو سنگین مسائل درپیش ہیں ان کے حل کیلئے پارلیمنٹ میں موجودہ تمام سیاسی جماعتوں کواپنا مشترکہ کردار ادا کرنا ہو گا۔