یوں تو دنیا میں ذہین اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کی کمی نہیں جو اپنی مہارت سے دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں لیکن ان منچلوں نے تو کمال ہی کردیا۔
چین سے تعلق رکھنے والے ان منچلے نوجوانوں نے منفرد اور حیرت انگیز انداز سے فٹ بال جگلنگ کا شاندار مظاہرہ کیا،جوکہ مہارت اور ذہانت کا حسین امتزاج ہے۔تینوں منچلوں کی صلاحیتوں پر مبنی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔