اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں بھرپور طریقے سے آگاہی مہم چلائی جائے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے آبادی کنٹرول کرنے سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے‘چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں بھرپور طریقے سے آگاہی مہم چلائی جائے۔ عدالت نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے سمپوزیم کی تجاویز طلب کر لیں۔