• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردم شماری کا ایک بار پھر التوا قابل مذمت ہے،جلال محمود شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ آدم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینیر جلال محمود شاہ نے کہا ہے کے 29 فروری کے سی سی آئی اجلاس میں ملک کے اس اہم مسئلے مردم شماری کو ایک بار پھر بغیر تاریخ کے ملتوی کیا گیا، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ بالادست پنجاب کی حامل مخصوص سوچ ملک کے اندر مردم شماری کرانے کے حق میں نہیں ہے، کیوں کہ یہ سوچ وفاق کو آمریت کی بنیاد پر چلاناچاہتی ہے۔ نواز شریف ملک کے وزیراعظم کی حیثیت میں کردار ادا کرنے کے بجائے مخصوص سوچ کے تابع ہوکر پنجاب کے وزیراعظم کا کردار ادا کررہے ہیں، جو حقیقی وفاق کے تصور کے منافی ہے۔وہ بدھ کو حیدر منزل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع، مہتاب اکبر راشدی، ڈاکٹر نیاز کالانی، راشد محمود سومرو، حاجی شفیع جاموٹ، ریاض چانڈیو، جاوید قاضی، نور نبی راہوجو، علی نواز بٹ، نواز زنئور، اعجاز سامٹیو، قمر بھٹی، خدا ڈنو شاہ، نور احمد میمن، اکبر سومرو، شوکت علی سانبھل بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ ۔ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کے سندھ حکومت اور اس کا وزیراعلی سی سی آئی کے اجلاس میں سندھ کے عوام کا کیس لڑنے میں ناکام رہے۔ سی سی آئی میں مضبوط موقف رکھنے کی بجائے سندھ اسیمبلی میں باتیں کرکے سندھ کے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
تازہ ترین