• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران گھوٹکی شہرکے مسائل جلد حل کریں،سردار علی محمد مہر

گھوٹکی( نامہ نگار) سابق وزیر اعلی سندھ اور پی پی کے رکن قومی اسمبلی سردار علی محمد خان مہر نے سرکٹ ہاؤس گھوٹکی میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے ریونیو ، پولیس ، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ، تباہ حال سڑکوں ، محکمہ صحت ، میونسپل اور شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال اور دیگر مسائل کے حل نہ ہونے کی شکایات کیں۔ جس پر سابق وزیر اعلی سندھ نے متعلقہ افسران پر ناراضی کا اظہار کیا۔ بعدازاں علی محمد خان مہر پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے چائے پارٹی میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان مہر نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں سندھ کے عوام کے ساتھ گھوٹکی کی عوام کی کافی خدمت کی ہے شہر کی ابتر صورتحال دیکھ کر دکھ ہوا انہوں نے افسران کو ہدایات کی کہ وہ عوام کے جائز مسائل جلد حل کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ انہوں نے شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے پانچ کروڑ ، سرکٹ ہاؤس کی تربین و آرائش کے لیے دو کروڑ اور پریس کلب کے لیے دس کروڑ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا جبکہ پریس کلب کی بلڈنگ کی توسیع کے لیے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔
تازہ ترین