• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیشن پر لاسٹ اینڈ فاوئڈ اور میڈیکل کاوئنٹرز بہت جلد بنائے جائیں گے،شیخ رشید

لاہور(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے سٹیشن کا مختصر دورہ کیا۔اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور محمد سفیان سرفراز ڈوگر، ڈائریکٹر انفامیشن ریلوے منسٹری علی نواز ملک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے سٹیشن پر جاری تعمیراتی اور تزئین وآرائش کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات بھی دیں۔ وفاقی وزیر ریلویز نے سٹیشن پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا کہ سٹیشن پر لاسٹ اینڈ فاوئڈ اور میڈیکل کاوئنٹرز بہت جلد بنائے جائیں گے۔ سٹیشن پر یہ کاوئنٹرز بہت بڑی سہولت ہونگے۔ لاسٹ اینڈ فائونڈ کاوئنٹر سے مسافروں کی گمی ہوئیں چیزیں مل سکیں گی اور میڈیکل کاوئنٹر سٹیشن پر مسافروں کیلئے میڈیکل امداد کی غیر معمولی سہولت ہوگی۔
تازہ ترین