وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری چیف جسٹس کے کہنے پر برطانوی شہریت چھوڑنے کےلئے تیار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار محب وطن پاکستانی ہیں،اس لئے ان کا احترام ہے۔
انہوں نے کہا کہ چائے کے کپ پر ہونے والی گفتگو میں زلفی بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اگر مجھے دوہری شہریت چھوڑنے کا کہیں گے تو میں برطانیہ کی شہریت چھوڑ دوں گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ زلفی بخاری جوان ہیں،کامیاب ہیں،وہ ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی عمران خان کے دوست بھی ہیں۔