• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کی عالمی تنظیم کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی فٹ بال پر پابندی کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فٹ بال کو ایک سال میں دوسری مرتبہ ممکنہ بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو کراچی میں جاری ملک کے سب سے بڑے فٹ بال ایونٹ پاکستان پریمیئر لیگ بھی متاثر ہوگی اور لیگ بند ہونے کی صورت میں شریک ٹیموں کے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات 12 دسمبر کو کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طرح فیفا قوانین میں ملکی مداخلت کو قبول نہیں کرے گی۔ فٹ بال میں مداخلت پر فیفا گزشتہ ادوار میں کئی ممالک پر عالمی فٹ بال میں حصہ لینے پر پابند ی عائد کرچکی ہے اور پاکستان بھی آٹھ ماہ قبل اس پابندی سے گزر چکا ہے۔
تازہ ترین