• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی کو ہارورڈ یونیورسٹی کا لیڈرشپ ایوارڈ دیا جائے گا

لندن (نیٹ نیوز) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو تعلیم کے حوالے سے خدمات پر ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے گلیٹس مین ایوارڈ 2018سے نوازا جائے گا۔ ہارورڈ کے کینیڈی اسکول کے مطابق یہ اعزاز ملالہ یوسف زئی کو بچیوں کی تعلیم کیلئے مسلسل جدوجہد اور متحرک رہنے پر دیا جارہا ہے۔ ملالہ کی کہانی نے نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کیلئے متاثر کیا ہے۔ملالہ کو 2014 میں 17 برس کی عمر میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔ملالہ یوسفزئی خواتین کے حقوق اور تعلیم کیلئے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھتی ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔
تازہ ترین