• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر نشست آج ہوگی

اسلام آباد (جنگ نیوز) نیشنل پریس کلب میں آج (جمعہ) کو پاک بھارت تعلقات کے موضوع پر نشست ہوگی جس میں بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر اور وزارت خارجہ کے سینئر کیرئیر ڈپلومیٹ عبدالباسط مہمانِ خصوصی ہونگے ۔عبدالباسط میڈیا کے نمائندوں کے جواب دیں گے اور دونوں ملکوں کے حالیہ تعلقات بالخصوص کرتارپور راہداری کھولے جانے سمیت دیگر متعلقہ اُمور پر بریفنگ بھی دیں گے۔ عبدالباسط جن کا شمار بین الاقوامی سفارتی برادری میں معتبر حوالے سے کیا جاتا ہے وزارت خارجہ میں دوسرے اہم عہدوں کے علاوہ ترجمان کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں ۔
تازہ ترین