• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فالج کا جدید ترین طریقہ علاج کامیاب ثابت ہوا

اسلام آباد (جنگ نیوز) فالج اور سٹروک کا حملہ لا علاج نہیں رہا میڈیکل سائنس نے نیا طریقہ علاج دریافت کر لیا ہے اس طریقہ علاج میں دل کی بند شریانوں کو جس طرح ہنگامی طو رپر انجیوپلاسٹی کے ذریعے سٹنٹ ڈال کر کھولنے کا سلسلہ عام ہو گیا ہے اسی طرح سٹروک اور فالج کا حملہ ہوتے ہی اگر مریض کو لوگ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کم سے کم وقت میں پہنچا دیں گے تو آر آئی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور معروف ماہر امراض دل میجر جنرل (ر) اظہرمحمود کیانی فالج زدہ یا اسٹروک کی زد میں آنے والے مریض کے دماغ کی خون اور لوتھڑے سے بند ہوجانے والی شریان کو انجیو پلاسٹی کے ذریعے سٹنٹ ڈال کر کھول دیا کریں گے۔ اس طریقہ علاج اسٹروک/فالج کے بارے میں پاکستان کا پہلا سمپوزیم برائے سٹروک فالج کاآغاز ہو گا، جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار سٹروک سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں ہفتے کو مہمان خصوصی ہونگے۔ جدید ترین طریقہ علاج سمیت حالات حاضرہ کے بارے میں اہم خطاب کرینگے۔
تازہ ترین