• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی صحافی نے پریانکا اور نک سے معافی مانگ گی

بالی و وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ اور امریکی گلوکار نک جونس کی شادی کے حوالے سے الزامات لگانے والی امریکی صحافی ماریا اسمتھ نے معافی مانگ کرلی۔


امریکی ویب سائٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں صحافی کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں قدم جمانے کے لئے نک جونس سے شادی کی۔

اس مضمون پر پریانکا چوپڑہ نے تو کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن نک جونس کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں نے ٹوئٹر پر اس کی شدید مذمت کی تھی، جس کے بعد ماریہ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں معافی مانگنا پڑی۔


امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ 'وہ پریانکا، نک جونس اور اُن تمام قارئین سے  معافی چاہتی ہوں، جن کے جذبات میری تحریر سے مجروح ہوئے، میں نسل پرستی، اجنبیوں سے بے زاری اور جنسی تفریق پر یقین نہیں رکھتی ‘

انہوں نے مزید لکھا ’میں نے کچھ لکھا اس کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں اور میں غلط تھی، میں واقعی معذرت خواہ ہوں‘

دوسری جانب بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز ‘کوانٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ’ میں اپنی جگہ خوش اور مطمئن ہوں، مجھے اس طرح کے تبصرے پریشان نہیں کرسکتے اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہنا چاہوں گی‘۔

تازہ ترین
تازہ ترین